URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Wood-Cutter لکڑ ہارا

English NameWood-Cutter
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

جنگلوں کے درختوں کی لکڑیاں کاٹ کر اپنا گزر اوقات کرنے والا لکڑ ہارا کہلاتا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ جب کلہاڑی سے درختوں کو کاٹ کر ان کی ٹکڑے کر دیئے جاتے تھے ۔ پتلی شاخوں کو علیحدہ کر دیا جاتا تھا۔ موٹی شاخیں اور تنے الگ کیے جاتے تھے اور یوں عام گھریلو استعمال کے لیے پتلی شاخیں‘ تجارتی استعمال کے لیے تنے اور موٹی شاخیں استعمال کی جاتی تھیں۔بڑے درختوں کے کاٹنے کے لیے بعد میں آرے بھی استعمال کیے جانے لگے۔ درختوں کے پتّے جانوروں کو کھلانے کے استعمال میں آجاتے تھے۔ درختوں کے کاٹنے کی ترتیب یہ ہوتی ہے کہ پہلے پتلی شاخیں کاٹ کر نیچے گرا دی جاتی ہیں پھر اس سے موٹی شاخیں کاٹی جاتی ہیں۔ اس کے بعد تنے کی باری آتی ہے۔ لکڑی کے بڑے بڑے لٹھے ایک ساتھ باندھ کر ندیوں میں ڈال دیے جاتے تھے اور پانی کے بہاؤ کے رُخ پر انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا دیا جاتا تھا۔ اس طرح پانی میں پڑے رہنے کے بعد لکڑی کی مضبوطی کا امتحان بھی ہو جاتا تھا اور سستے داموں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا بھی دیا جاتا تھا۔ لکڑہارے کا کام درختوں سے لکڑیاں کاٹ کر انہیں اپنے گاہک تک پہنچا کر ختم ہو جاتا ہے اس کا یہ گاہک اپنے گھر کا چولھا جلانے والا بھی ہو سکا ہے‘ بڑے بڑے لٹھوں کو چیر کرلکڑی اور گٹکے بیچنے والا بھی ہو سکتا ہے اور کوئی بڑھئی یا کارخانے دار بھی ہو سکتا ہے۔ لکڑ ہارا لکڑی کاٹ کر اسے پہلے خشک کرتا ہے اس کے بعد فروخت کی نوبت آتی ہے۔ البتہ لکڑیوں کے جولٹھے دریاؤں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائے جاتے تھے۔ ان کے خریدار عام طور پر گیلی لکڑیوں ہی کا سودا کر لیا کرتے تھے۔

Poetry

Pinterest Share