Description
تفصیل
جو شخص گالف کے کھلاڑی کا بیگ لے کر اس کے ساتھ چلتا ہے اسے کَے ڈی کہا جاتا ہے۔ یہ شخص کھلاڑی کو مفید مشورے اور اخلاقی حمایت فراہم کرتا ہے۔ ایک اچھا کَے ڈی کھیل کی نزاکتوں اور مشکلات اور ان سے نکلنے کی ترکیبوں سے بخوبی واقف ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کھیل کی بہترین حکمت عملی بھی اپنے کھلاڑی کو بتاتا ہے۔
کَے ڈی کسی کلب کا نتخواہ دار ملازم نہیں ہوتا بلکہ یہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھلاڑیوں کے ساتھ معاملات طے کر لیتا ہے۔ برطانیہ میں گالف کلب کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو کھلاڑیوں کو کَے ڈی مہیا نہیں کرتے بلکہ انہیں اپنا بیگ خود لے کر چلنا پڑتا ہے۔