URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Consul قونصل

English NameConsul
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

قونصل اور سفیر کے درمیان بنیادی فرق منصب کی حیثیت کا نہیں ہے بلکہ دولت مشترکہ کے ممالک میں جو سفیر مقرر کیا جاتا ہے اسے قونصل اور اس کے سفارتخانے کو قونصل خانہ کہتے ہیں۔ قونصل کا تاریخی پس منظر یہ ہے کہ رومیوں کا سب سے بڑا منتخب شخص قونصل کہلاتا تھا۔یہ شہری اور فوجی منصفین ہوتے تھے جو حکومتوں کے سربراہ کے طور پر کام کرتے تھے ان کا انتخاب ہر سال ہوتا تھا۔یہ تعداد میں دو ہوتے تھے جو آپس کے اتفاق سے طے کر لیا کرتے تھے کہ کس سال کون قونصل کے اختیارات استعمال کرے گا۔ بعد ازاں سلطنت کے قیام کے بعد ان کی حیثیت نمائشی ہو کر رہ گئی تھی اور ان کے اختیارات بڑی حد تک کم کر دیئے گئے تھے۔ رومیوں کے دور میں نجی اداروں میں بھی اس اصطلاح کا استعمال عام طور پر ہوتا تھا اور ہر سال اعلیٰ درجے کے شہریوں میں سے لوگ ان مناصب پر منتخب کر لیے جاتے تھے۔ قونصل کی اصطلاح سیاسی طور پر ان سرکاری نمائندگان کے لیے استعمال ہوتی ہے جو کسی دوسری ریاست میں اپنی ریاست کے شہریوں کے تجارتی‘ سیاسی اور سماجی معاملات کا تحفظ کرنے اور ان میں بہتری لانے کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ لیکن یہ بہر حال سفیر نہیں ہوتے کیونکہ ان کی خدمات کا دائرہِ کار سفیروں سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ سفیر دوسرے ملک میں اپنے ملک کیسربراہ کا نمائندہ ہوتا ہے جبکہ قونصل ملک کے متعدد بڑے شہروں میں تعلیم‘ سفر‘ قیام اور تجارت وغیرہ کے معاملات میں اپنے ملک کی نمائندگی کے فرائض انجام دیتا ہے قونصل کا دفتر قونصل خانہ کہلاتا ہے جو اپنے مرکزی قونصل خانے کے ما تحت کام کرتا ہے۔ عام طور پر ملک کے بڑے شہروں میں قونصل خانے کھول دیئے جاتے ہیں جن میں نائب قونصلر مقامی معاملات میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ روایتاً ہر ملک کے دارالحکومت میں قونصل خانہ قائم ہوتا ہے جہاں قونصلر کا دفتر ہوتا ہے مگر یہ ضروری نہیں ہے۔ قونصلر کسی نائب قونصلر کے دفتر میں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share