URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Clown مَسخَرہ

English NameClown
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

ایک غیر معمولی چھوٹے قد کا آدمی اپنے سر پر بھونپو نما ٹوپی جس میں کئی پھندنے لٹک رہے ہوتے ہیں‘ اپنے چہرے پر مختلف رنگوں کی لکیریں بنائے‘ رنگ برنگے کپڑے پہنے‘ عجیب و غریب آوازیں نکالتے ہوئے کسی سرکس میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہوا نظر آتا ہے یا کبھی ایک شخص انہی تمام لوازمات کے ساتھ اپنے قد کو غیر معمولی لمبا ظاہر کرنے کے لئے کسی لمبی سی لکڑی پر کھڑا ہوکر چلتا ہوا دکھائی دیتا ہے...... یہ وہ کردار ہیں جنہیں انگریزی میں Clown اور اردو میں مسخرہ کہا جاتا ہے۔ اس قسم کا سب سے پرانا مسخرہ مصر میں 2400 سال قبل مسیح میں ملتا ہے۔ عیسائیت میں اسے پسندیدہ سمجھا جاتا ہے اور کرسمس کے موقع پر‘ ہر چھوٹی بڑی تقریب میں یہ بہروپ بھر کر لوگوں کو محظوظ کرتا ہے۔ ان مسخروں کی مندرجہ ذیل مخصوص قسمیں ہیں۔ -1 سفید رو Whiteface یہ کردار عموماً سنجیدہ ہوتا ہے اور اس کا لہجہ تحکمانہ ہوتا ہے۔ یہ ایک معقول اور سچے انسان کی طرح اپنے آپ کو پیش کرتا ہے مگر اپنے لہجے اور حرکتوں سے مضحکہ خیزی کی فضا پیدا کردیتا ہے۔ -2 کلاسیکی Classical یہ کردار عام طور پر سفید میک اپ میں ہوتا ہے۔ وہ پورے چہرے پر سفید رنگ بلکہ جسم کے نظر آنے والے ہر حصے کو سفید کرلیتا ہے جب کہ اس کے کان پر سرخ رنگ ہوتا ہے اور کہیں کہیں سیاہ رنگ کی لکیریں بھی نظر آتی ہیں۔ اس کا لباس بہت قیمتی ہوتا ہے اور سر پر رنگ دار ٹوپی ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share