URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Diplomat سفارتکار

English NameDiplomat
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

سفارت کار ایک ایسا فرد ہے جسے ایک ریاست دوسرے ممالک یا بین الاقوامی اداروں سے سیاسی‘ سماجی اور معاشی نوعیت کے تعلقات قائم کرنے کے لیے مقرر کرتی ہے ایک سفارتکار کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ جس ملک میں بھیجا گیا ہے وہاں اپنے وطن‘حکومت اور ہم وطنوں کی نمائندگی اور مفادات کا تحفظ کرے۔ اس کے ساتھ ہی دوستانہ تعلقات کاقیام اور معلومات کا تبادلہ بھی اس کی اہم ذمہ داری ہے۔ خارجہ پالیسی کے اداروں کی قدیم ترین شکل سفارتکار ہیں۔مندرجہ ذیل عہدے‘ سفارتکار کے زمرے میں شامل ہوتے ہیں۔ جن کی تعریف بین الاقوامی قانون(ویانا کنونشن آن ڈپلومیٹک ریلیشنز1961ء میں کر دی گئی ہے۔ سفیر‘ایلچی‘منسٹراور چارج ڈی افیئرز۔۔۔۔ ان تمام مناصب کی تعریف کے مطابق ان افراد کو متعین کیا جاتا ہے اور ان کی مخصوص ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ برخلاف سفیروں کے قونصل اور اٹیچیز بہت سے انتظامی معاملات میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں مگر ان کی سفارتی اور سیاسی ذمہ داریاں نہیں ہوتیں۔ سفارت کار کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ایسی اطلاعات جمع کرے اور اپنے ملک کو باخبر رکھے جو اس کے ملک کو مطلوب ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات سفارتکار میزبان ملک سے مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھاتا ہے تاکہ اسے اندازہ ہو جائے کہ میزبان ملک کا کیا رد عمل ہو سکتا ہے اور ایک مرتبہ جب میزبان ملک کے رد عمل کا اندازہ ہو جائے تو اس عہدیدار کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ سفارتکار کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے وطن کو میزبان ملک کے خیالات و نظریات سے با خبر رکھے تاکہ دونوں ممالک ایسے اقدامات کریں جو ایک دوسرے کے لیے قابل قبول ہوں اور یوں سفارتکار ایک ایسی ابتدا ہے جو کسی بھی معاملے کو بخیر و خوبی انجام تک پہنچانے کی کوشش کہی جا سکتی ہے۔ عام طور پر سفارتکاروں کے لیے بالکل آزادانہ طور پر کام کرنا سخت مشکل ہوتا ہے اس لیے ان سفارتکاروں کو اپنی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں رہنا پڑتا ہے اور اس کے لیے وہ ابلاغ کے تمام وسائل استعمال کر تے ہیں اس سلسلے میں وہ اپنی حکومت سے مفصل اور مستقل ہدایات لیتے رہتے ہیں ایک حکومت اپنے سفارتکار کو مسلسل اپنی خارجہ پالیسیز کے متعلق ہدایات دیتی رہتی ہے لیکن یہ تفصیلات اور فیصلے کہ کیا حکمت عملی تیار کی جائے‘ کسے زیر اثر لیا جائے کہ بہترین نتائج برآمد ہو سکیں ‘ کن سے بہترین مشاورت حاصل کی جاسکتی ہے اور ان تمام امور کو کس طرح انجام دیا جائے یہ اس مخصوص سفارتکار کی ذمہ داری ہے۔ اس طریقۂِ کار میں خفیہ معلومات‘ ان کا قابلِ بھروسہ ہونا‘ میزبان ملک کی سماجیات کا بہتر مطالعہ اور جو وقت سرمایہ اور قوت اس مہم میں صرف ہو رہی ہے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک سفارتکار کو بہترین معاملہ شناس اور گفت و شنید سے معاملات کو نتیجہ خیز بنانے کی صلاحیت رکھنے والا ہونا چاہیے اور یہ اس کی بہت اہم ذمہ داری ہے جو اگر وہ پوری نہ کر سکے اور معاملات خراب ہو جائیں تو ان حالات میں بھی اسے اپنی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ عام طور پر سفارتکار بین الاقوامی تعلقات ‘سیاسیات‘ معاشیات یا قانون کی اعلیٰ تعلیم رکھتے ہیں ان سفارتکاروں کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے اور معاشرے میں ان کو ایک با عزت اور اہم مقام حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی قوانین کے مطابقبھی سفارتکاروں کو بہت سے استثنیٰ حاصل ہوتے ہیں۔ جو عام لوگوں کو میسر نہیں ہوتے۔ اٹھارہویں صدی عیسوی تک سفارتکاروں کی اکثریت ایک خاص قسم کا یونیفارم مخصوص مواقع پر استعمال کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوتا۔

Poetry

Pinterest Share