URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Magistrate مجسٹریٹ

English NameMagistrate
Urdu Name حاکمِ مجاز ۔ با اختیار حاکم ۔فوجداری یا دیوانی کا حاکم ۔ مُنصِف ۔سُپرد کنندہ

Description

تفصیل

مجسٹریٹ کا لفظ(Magistrat) سے لیا گیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک ایسا شہری افسر جو قانون کے نفاذ کا ذمہ دار بھی ہوتا ہے۔ مجسٹریٹ ایک ایسا سرکاری افسر ہوتا ہے جوبطور جج کام کررہا ہوتا ہے اس افسر کو "پراسی کیوٹر" بھی کہا جاتا ہے۔ آج کے مجسٹریٹ کو محدود قانونی اور انتظامی اختیارات حاصل ہیں یہ پورا ڈھانچہ دراصل انگریزوں کے طریقۂ حکمرانی سے ماخوذ ہے اور اسے ہم نے کسی حد تک اپنی ضرورت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔ یورپ‘اٹلی‘بیلجیئم‘ اور فرانس وغیرہ میں مجسٹریٹ کی کوئی خاص تعلیمی قابلیت نہیں ہوتی بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس شخص میں ذہانت‘عام سمجھ بوجھ‘راست بازی اوردرست طریقے سے بلا خوف و خطر اور کسی کی پسند و نا پسند کا خیال کیے بغیر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے یا نہیں؟ انہیں کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی بلکہ صرف الاؤنسز دیے جاتے ہیں۔ ہمارے یہاں مخصوص حالات میں انتظامی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے جاتے ہیں جس کا اعلان سرکاری اخبارات میں کر دیا جاتا ہے اور یوں مجسٹریٹ اپنی عدالتی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہیں۔ مثلاً روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کے نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے یاامن و امان کی صورتحال میں انہیں امن قائم کرنے کے لیے محدود اور مخصوص حد تک سزاؤں کا اختیار بھی دے دیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ شہری حکومتوں کو ان کے معاملات بہتر رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share