URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Garbage Collector (Incl. Dustman) خاکروب

English NameGarbage Collector (Incl. Dustman)
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

خاکروب اس شخص کو کہتے ہیں جو کسی نجی‘ تجارتی یا سرکاری ادارے میں اس کام کے لئے ملازم رکھا جائے کہ وہ کوڑا کرکٹ جمع کرکے ان جگہوں پر پہنچادے جہاں سے اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے والے مقامات تک پہنچادیا جائے۔ اس کام کے لئے خصوصی موٹر گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ کم وقت میں آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات کو معدوم کرتے ہوئے اس کچرے کو ٹھکانے لگایا جاسکے۔ واضح رہے کہ جو کچرا یہ لوگ اکٹھا کرتے ہیں ان میں خطرناک حد تک ہر قسم کی نقصان دہ اشیاء ہوتی ہیں جن میں کیمیائی مادے‘ شیشے‘ کیڑے مکوڑے اور بے شمار اسی نوعیت کی صحت کے لئے نہایت خطرناک اشیاء شامل ہیں جو یہ لوگ اٹھاتے ہیں۔ ترقی یافتہ دنیا میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے مشین کا استعمال کیا جاتا ہے‘ اسے موٹر گاڑیوں میں لاد کر مقام مقررہ تک پہنچانے کے بعد اسے تلف کرنے یا کچھ دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی اشیاء تیار کرنے کے لئے بھی مشینوں کا استعمال ہوتا ہے۔ اس تمام کے باوجود اس شعبے میں کام کرنے والے افراد جسمانی صحت کے اعتبار سے شدید خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔ حالانکہ انہیں مخصوص لباس‘ جوتے‘ دستانے وغیرہ فراہم کئے جاتے ہیں پھر بھی اس بات کا قوی امکان رہتا ہے کہ جراثیم ان پر حاوی ہوجائیں اور وہ کسی شدید بیماری کا شکار ہوجائیں۔ ایشیائی ممالک میں بھی یہ کام مشینوں سے لیا جاتا ہے لیکن بہت کم ‘ زیادہ تر کارندے اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان تمام خدشات اور امراض کا شکار ہوتے ہیں جو اس طریقے کے کام کے کرنے کا لازمی نتیجہ ہوتے ہیں۔ انہیں یا تو وہ سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں جو کہ کی جانی چاہئیں اور اگر کی بھی جاتی ہیں تو وہ خردبرد کا شکار ہوجاتی ہیں اور کارندہ بیچارہ اسی غلیظ اور مضر صحت حالات کار میں خدمات انجام دیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share