URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Administrator ناظم

English NameAdministrator
Urdu Name مُنتظم ، سربراہ۔ڈاءریکٹر ۔مُہتمم ۔ مُنصرم ۔انچارج ۔ ایگزیکیٹو

Description

تفصیل

یہ اصطلاح لفظِ "نظم" سے مشتق ہے اور یہ فاعلی حالت ہے۔ نظم کے لغوی معنی ہیں کسی چیز کو ترتیب و تنظیم کے ساتھ آراستہ کرنا‘ اور ناظم اُس شخص کو کہا جائے گا جو مذکورہ ذمے داریوں کو ادا کرنے پر مامور ہو۔ ہر ادارہ نجی ہو یا سرکاری ایک ناظم کی ضرورت محسوس کرتا ہے اور بغیر اُس کے کسی بہتر کارکردگی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے کا نام یا عہدہ ناظم یا ایڈمنسٹریٹر نہ ہو۔ یہ ڈائریکٹر یا کسی اور نام سے موسوم کیا جاتا ہو لیکن بنیادی طور پر اُس کا کام یہ ہے کہ ادارے کے معاملات کو بہتر اور مفید طریقے سے چلانے کی ذمے داریاں ادا کرے۔ مالیات کا ناظم، تحفظ اور دیکھ بھال کا ناظم، محتسب کی کارکردگی پر نظر رکھنے والا ناظم وغیرہ وغیرہ۔ غرض ناظمین وہ شخصیات ہیں جو ادارے کی مجموعی ترقی و کارکردگی کو بہتر بنانے میں براہِ راست کردار ادا کرتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share