URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Mason اینٹ ،پتّھر وغیرہ کا کام کرنے والا (تعمیراتی مزدور)

English NameMason
Urdu Name راج ۔مزدور ۔ مستری ۔عمارت کار

Description

تفصیل

عمارتوں کی تعمیر میں جو شخص اینٹوں اور پتھروں کے کام کا مستری ہوتا ہے اسے راج کہتے ہیں۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں مزدوروں کی حیثیت سے کام کرنے والے اپنے مشاہدے اور تجربے کی بنیاد پر آہستہ آہستہ تعمیراتی کام کی مختلف جہتیں سیکھ جاتے ہیں اور’’ تجربہ سے بڑا کوئی معلم نہیں‘‘ کے مصداق یہ مزدور چند شعبوں میں مہارت حاصل کر نے کے بعد آہستہ آہستہ کسی ایک شعبے میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں اور یوں کل کا مزدور آج کا مستری یا راج بن جاتا ہے۔بظاہر تو یہ کام بہت معمولی نظر آتا ہے کہ اینٹوں پر اینٹیں چُن کر دیوار کھڑی کر دی جائے لیکن عملاً اس مزدور نے مستری بننے تک جو فنی سفر طے کیا ہے اور مختلف تجربات سے گزر کر اپنے فن میں جو مشّاقی حاصل کی ہے، اس نے اِس شخص کی مکمل تربیت کر دی ہے کہ وہ اب راج کہلانے لگا ہے۔ راج اینٹوں کے علاوہ پتھر کا کام بھی کرتا ہے‘ دیواروں ، چھتوں اور فرش پر پلستر(پلاسٹر) بھی کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share