URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Female Beautician / cosmetologist مَشَّاطہ

English NameFemale Beautician / cosmetologist
Urdu Name نائن ۔ حجامنی۔بُوا۔ڈومنی۔سنگھارین۔میراثن

Description

تفصیل

غیر مُنقسم ہندوستانی معاشرے میں کنواری لڑکیوں کے لئے بننا سنورنا تقریباً ممنوع تھا۔ اس میں غریب امیر کی کوئی قید نہ تھی البتہ شادی بیاہ کے مواقع پر دُلہنوں کو سجانے سنوارنے کے لئے اس فن میں مہارت رکھنے والی خواتین بُلائی جاتی تھیں جو دلہنوں کو سجاتی سنوارتی تھیں جنہیں ’’مَشَّاطہ‘‘ کہا جاتا تھا۔ معاشرتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اس پیشے کو بھی عروج حاصل ہوا اور آج خواتین کے علاوہ مرد بھی اس پیشے سے وابستہ ہوگئے ہیں اور اس فن کی ضرورت اب دُلہنوں کے علاوہ مختلف صورتوں میں محسوس کی جاتی ہے مثلاً کسی ڈرامے یا فلم میں کرداروں کو سجانے سنوارنے کا فن اب بہت آگے بڑھ چکا ہے‘ اتنا کہ کسی اور کی شکل و صورت میں کسی دوسرے شخص کو پیش کرنا بھی اس فن کا ایک حصہ بن گیا ہے جس میں مَشَّاط بھی شامل ہوگیا ہے۔ مختصراً یہ کہ آج کے ماحول میں اگر ہم مَشَّاطہ کی اصطلاح استعمال کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایک ایسی عورت جو خواتین کو سجانے‘ سنوارنے اور اُن کا حسن نکھارنے کے فن میں مہارت رکھتی ہو۔ہم انگریزی زبان کےالفاظ "بیوٹیشن" یا "بیوٹی ایکسپرٹ" بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share