URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Butcher قَصائی (قسائی)

English NameButcher
Urdu Name گوشت فروش ۔قسائی ۔ قصّاب ۔جانور ذبح کرنے والا

Description

تفصیل

برصغیر میں گوشت کی کٹائی، کھالوں کا بیچنا، جانور کو ذبح کرنا، اور گوشت فروخت کرنا چند مخصوص خاندانوں کا پیشہ ہے جو نسل در نسل صدیوں سے انہی کی نسلوں میں منتقل ہوتا چلا آرہا ہے۔ جدید دور کے جدید طریقۂ کار اختیار کرنے کے بعد، برصغیر کے ان افراد نے اب اپنے آپ کو قریشی بھی کہلوانا شروع کردیا ہے۔ بہرحال ان افراد کی پہچان ان کا پیشہ بن گیا اور یہی اُن کی ذات کی علامت بھی ہے۔ معاشرے میں یہ طبقہ بھی نچلی سطح کے گروہوں سے تعلق رکھتا ہے۔ چھوٹے جانور یعنی بکری‘ بھیڑ‘ دنبہ وغیرہ کا کام کرنے والے چکوے کہلاتے ہیں جبکہ گائے‘ بیل ‘ بھینس وغیرہ کا کام کرنے والے قصائی کہلاتے ہیں۔ یورپ‘ امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں قصائی اور گوشت فروش کو فرق کیا جاتا ہے۔ قصائی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو جانور ذبح کرتا ہے اور اس کے ٹکڑے کرتا ہے جب کہ گوشت فروش اس شخص کو کہا جاتا ہے جو دُکانوں پر گوشت بیچتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share