URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Dressman ماہرِ ملبوسات

English NameDressman
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

برصغیر کے دولت مند گھرانوں میں یہ رواج تھا کہ کوئی ملازم شیروانی اور کوٹ لے کر پہننے والے کے پیچھے اس طرح کھڑا ہو جاتا تھا کہ وہ جب ہاتھ اٹھائے تو اس کے ہاتھوں میں آستینیں ڈال دی جائیں۔ لیکن یہ کوئی خاص پیشہ نہ تھا۔ بلکہ کوئی بھی ایسا ملازم جسیمالک سے قربت حاصل ہو وہ یہ کام انجام دیا کرتا تھا۔ جب ڈراموں کو اسٹیج کیا جانے لگا تو اس وقت کرداروں کو مخصوص لباس پہنائے جانے لگے۔ گوکہ ابتدائی دنوں میں ان کے لیے کوئی ماہر مقرر نہ کیا جاتا تھا بلکہ ہر وہ شخص جو ذمہ دار ہوتا اور لباس کے طرز سے واقف ہوتا وہ یہ کام کر دیا کرتا۔۔۔۔۔۔ لیکن فلم اور ٹیلی ویژن کے آنے کے بعد لباس پہنانے کے فن سے واقف لوگوں کی ضرورت محسوس کی گئی اور یوں ایک مخصوص پیشہ وجود میں آگیایہ ماہرینِ ملبوسات اداکار کے کردار کو پیش نظر رکھ کر اس کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور کہانی کے موقع محل کے مطابق اداکار کو لباس پہناتے ہیں۔ موجودہ دور میں نئے طرز کے لباسوں کو متعارف کرانے کے لیے بڑے بڑے فیشن شوز منعقد کیے جاتے ہیں۔ جو عموماً موسمی لباسوں کے حوالے سے ہوتے ہیں۔ اس میں جو مرد و خواتین حصہ لیتے ہیں وہ جب ایک لباس پہن کر مجمعے کے سامنے سے گزر کر پردے کے پیچھے پہنچتے ہیں تو بہت تیز رفتاری کے ساتھ ان کا لباس تبدیل کیا جاتا ہے جسے پہن کر وہ دوبارہ مجمعے کے سامنے سے گزرتے ہیں اور یوں یہ سلسلہ متعدد بار ہوتا ہے۔ یہاں بھی ماہرِ ملبوسات ہی لباس کی تبدیلی کا یہ مرحلہ انجام دیتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پیشے میں زیادہ تر مرد داخل ہوئے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share