URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Customs Officer کسٹم افسر

English NameCustoms Officer
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

کسٹم افسرحکومت کا ایک ایسا افسر ہوتا ہے جو ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر کسٹم کے قوانین کے نفاذ کا ذمے دار ہوتا ہے۔ جہازوں کے سامان کایا تو جہازوں پر ہی معائنہ کر لیا جاتا ہے یا جہازوں سے اتارے جانے کے بعد۔ ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن(WCO) اور ایشیا پیسیفک ایکونامک کو آپریشن (APEC) وہ ادارے ہیں جو دنیا بھر کی کسٹم انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ معلومات فراہم کرتے ہیں علاوہ ازیں کسٹم کے دوسرے متعلقہ انتظامی اداروں سے بھی معلومات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ کسٹم حکام کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ۔۔۔۔ ۔۔۔ اسمگلنگ پر نظر رکھی جائے۔ ۔۔۔ مالیاتی وصولیابی(TAX) کو یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔ منشیات کی نقل و حمل پر نظر رکھی جائے۔ ۔۔۔ صارف کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔ درآمدات و برآمدات کرنے والے تاجروں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ۔۔۔ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے۔ کسٹم حکام کو درج ذیل اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔ ۔۔۔ پیشہ وارانہ رویوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ افراد یااداروں کی عزت نفس کا خیال رکھنا۔ ۔۔۔ قانون کی پاسداری اور منصفانہ رویّے اختیار کرنا۔ ۔۔۔ احتسابی نظام کی پاسداری اوردیانتداری برتنا۔ ۔۔۔ دور اندیشی اور جدیدیت اختیار کرنا۔ کسٹم افسران کو یہ حق حاصل ہے کہ۔ ۔۔۔ وہ کسی بھی جہاز یا ہوائی جہاز کا‘ جو بندرگاہ یا ہوائی اڈے کی حدود میں ہو‘ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ معائنہ کر سکتے ہیں۔ نہ صرف جہاز بلکہ کنٹینر یا کوئی اور گاڑی جو ان حدود میں موجود ہو ان کا بھی معائنہ کر سکتے ہیں۔ ۔۔۔ سامان باہر نکالے جانے سے پہلے وہ کسی بھی سامان کو نشان زد کر سکتے ہیں۔ ۔۔۔ اس سامان کو قفل بند کر سکتے ہیں‘ سیل بند کر سکتے ہیں یا کوئی نشانی لگا سکتے ہیں۔ ۔۔۔ قفل بند سامان کو کھول سکتے ہیں۔ ۔۔۔ کسی ایسی چیز کو جسے چھپایا گیا ہو کسٹم افسران اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں۔ ۔۔۔ اگر کسٹم افسران کو معائنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو وہ جہاز کی روانگی روک سکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ کسٹم حکام بالخصوص کسٹم افسر ایک ایسا فرد ہے جو ملک کی معیشت اور تجارت میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share