URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Architect آرکیٹکٹ

English NameArchitect
Urdu Name ماہر تعمیرات۔عمارتوں کا نقشہ بنانے والا ایک طرح کا سِول انجینیر۔مھراز

Description

تفصیل

لاطینی زبان کا لفظ ’’Architecutus‘‘ یونانی زبان کے لفظ ’’Arkhitekton‘‘ سے لیا گیا ہے۔ اس کے معنی ہیں ’’سب سے بڑا تعمیر کار‘‘ (چیف بلڈر)۔ دراصل آرکیٹکٹ وہ شخص ہے جو تعمیرات کی تفصیلات طے کرتا ہے جس کے لئے اُسے زمین کے مالک (جو ادارہ بھی ہوسکتا ہے) سے تفصیلات معلوم حاصل کرنا ہوتی ہیں اور پھر اُن کی ضروریات کے مطابق اور قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے،ساتھ ہی عمارت کی پُختگی کو یقینی بنانے کے لئے نقشوں اور جدولوں کی مدد سے اپنے پورے منصوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثلاً زمین کے کتنے حصّے پر تعمیر کی جائے گی اور کتنا حصّہ کُھلا چھوڑ دیا جائے گا، کتنی منزلیں تعمیر کی جائیں گی، سیڑھیوں کے ساتھ لفٹ ہوگی یا نہیں، بنیاد کتنی گہری اور چوڑی ہوگی اور سطح ِزمین سے کس قدر بلند ہوگی، پِلر اور کالم کتنے ہوں گے، چھت کی بلندی کتنی ہوگی، کس کوالٹی اور کس سائز کا لوہا استعمال کیا جائے گا، سیمنٹ کون سا ہوگا، غیرمعمولی حالات میں حفاظتی انتظامات کا اہتمام، فراہمی و نکاسی آب، کھڑکی دروازوں کی نوعیت اور اس طریقے کی بے شمار معلومات فراہم کرنا آرکیٹکٹ کی فنی ذمے داری ہے۔ یہ سب اُس آرکیٹکٹ کی ذمہ داری ہے جو کسی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں مقرر کیا گیا ہو۔ اگر آرکیٹکٹ مکینیکل، الیکٹریکل، ایروناٹیکل یا کسی اور تعمیر کے لئے مقرر کیا گیا ہے تو اسے انہی حدود میں کام کرنا ہوگا۔ اُصولی طور پر آرکیٹکٹ اور انجینئر دو الگ الگ پیشے ہیں مگر عموماً آرکیٹکٹ اگر سند سے نہ سہی تو تجربے سے انجینئر بھی بن جاتا ہے۔ البتہ اب بجائے مکان کے وہ کسی ریل کا ڈبّہ، کسی مشین کا انجن، کسی جہاز کا کیبن وغیرہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی بنا سکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share