URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Cowboy گُھڑ سوار گَڈَریا

English NameCowboy
Urdu Name چرواہا ۔ راعی ۔ کاؤ بوائے

Description

تفصیل

شمالی افریقہ میں مویشیوں کو چَرانے کے لیے گُھڑ سوار گَڈَریے مقرر کیے جاتے ہیں۔ انیسویں صدی عیسوی میں یہ طریقہ یا رواج شمالی میکسیکو سے امریکہ میں درآمد ہوا۔انیسویں صدی عیسوی میں کاؤ بوائز کی طرح کاؤ گرلز کو بھی متعارف کرایا گیا اور ان سے بھی وہی کام لیا گیا ہے جو کاؤ بوائز سے لیا جاتا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ایک مقام حاصل کیا۔ جنوبی امریکہ اور آسٹریلیا میں اسی نوعیت کا کام کرنے والوں کو ’’مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والا‘‘ (Cattle handlers)کا نام دیا گیا ہے۔ مختلف معاشرتی پس منظر کی وجہ سے ان کے لباس، طریقۂ کار اور وہ آلات جو یہ لوگ استعمال کرتے ہیں ان میں بہت واضح فرق نہیں ہے۔ اس پیشے میں کچھ عرصہ پہلے تک بارہ چودہ برس کے نوجوان بھی منسلک ہو جایا کرتے تھے بشرط یہ کہ ان میں کوئی جسمانی نقص یا عیب نہ ہو اور صحت مند ہوں مگر انیسویں صدی عیسوی کے بعد ان کم عمر بچوں کو اس شعبہ میں لانے کی ہمت شکنی کی گئی اور بالغ نوجوانوں کے لیے دروازے کھول دیئے گئے اور یوں لڑکے اور لڑکیاں دونوں اس پیشے میں داخل ہو گئے۔ اس اصطلاح(Coy Boy)کا تاریخی پس منظر یہ ہے کہ امریکی انقلاب کے دوران وہ لوگ کاؤ بوائز کہلاتے تھے جو اس تحریکِ آزادی کے خلاف تھے(Claudius Smith) کلاڈیس اسمتھ وہ پہلا شخص تھا جو بیل وغیرہ چرانے کی وجہ سے اس نام سے پکارا گیا ایک طویل عرصے تک انہیں کسی حد تک جنگی مقاصد اور گوریلا جنگوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور بے شمار غیر قانونی کام ان کے ذریعے سے کرائے جاتے رہے اور یہ معاشرے کے نا پسندیدہ افراد میں شمار کیے جاتے تھے۔ آخر کار او کے( O.K.) نامی گھوڑوں کے اصطبل میں ایک جنگ کے بعد اس صورت حال کا خاتمہ ہوا۔ جب مویشی بانی ایک صنعت کی حیثیت اختیار کر گئی تو ان لوگوں کی اہمیت محسوس کی گئی اور پھر معاشرے میں انہیں نسبتاً بہتر مقام حاصل ہوا۔ ان کا عمومی لباس چُست جینز‘ کُھلے گریبان کی شرٹ‘ جوتے‘ ہیٹ اور بعض اوقات دستانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ معمولی فرق کے ساتھ کم و بیش اسی قسم کے لباس تمام معروف علاقوں کے کاؤ بوائز استعمال کرتے ہیں۔ چند جوشیلے نوجوان کائو بوائز مختصر یا برائے نام لباس استعمال کرتے ہیں ،ان کائو بوائز کو Naked Cowboys کہا جاتا ہے جو مخصوص فلموں کی عکس بندی اور اشتہارات میں کام کرتے ہیں۔ اُردو ادب میں معروف افسانہ نگار اور دانش ور جناب اشفاق احمد کا شہرۂ آفاق افسانہ"گَڈَریا" اپنی مثال آپ ہے۔

Poetry

Pinterest Share