URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Computer Programmer سافٹ ویر بنانے والا۔کمپیوٹر پروگرام بنانے والا۔ کمپیوٹر پروگرامر

English NameComputer Programmer
Urdu Name معلمِ کمپیوٹر ۔ مُدرسِ کمپیوٹر

Description

تفصیل

سافٹ ویئر کے ماہرکو کمپیوٹر پروگرامر کہتے ہیں۔ یہ پروگرامنگ میں مہارت حاصل کرتا ہے یا مختلف سافٹ ویئرز کے لئے کوڈ تیار کرتا ہے۔ یہ کوڈ ماہرین کمپیوٹر جن زبانوں میں مہارت حاصل کرتے ہیں ان کے سابقہ پروگرام سے پہلے لگاتے ہیں۔ مثلاً جاوا پروگرامر.... پروگرامر لکھتا ہے‘ اسے امتحان سے گزارتا ہے‘ خامیاں دور کرتا ہے اور تفصیلی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ پروگرامر کے لئے ملازمت کے مواقع انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ‘ بڑی سافٹ ویئر کمپنیاں‘ خدمات فراہم کرنے والے چھوٹے اداروں میں عموماً زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ خود بھی ٹھیکیدار کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ پروگرامرز کو کام کرنے کے لئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی حالانکہ پیشہ وارانہ تعلیمی سند ضروری سمجھی جاتی ہے۔ معمولی اور عام نوعیت کے پروگرام تو چند گھنٹوں میں بنائے جاسکتے ہیں مگر بعض پیچیدہ پروگرام جن کے لئے مختلف نظاموں سے مواد اکٹھا کرنا پڑتا ہے‘ ان کی تیاری میں سال اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ عرصہ لگ جاتا ہے جہاں کئی پروگرامرز کسی سینئر‘ تجربہ کار پروگرامر کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔ پروگرامر‘ پروگرام لکھنے کے بعد اس کے نتائج کا مطالعہ کرتا ہے اور رونما ہونے والی کوتاہیوں اورخامیوں کو دور کرتا ہے۔ کمپیوٹر پروگرامرز کو عام طور پر دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ -1 Application Programmers -2 Systems Programmers Application Programmers کا کام کسی خاص مقصد کے لئے پروگرام لکھنا یا تیّار ہے۔ اس کے علاوہ وہ موجودہ سافٹ ویئر پر نظر ثانی بھی کرسکتا ہے اور ایسی ترامیم بھی کرسکتا ہے جو صارف کی ترجیحات اور اس کی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔ دوسری طرف سسٹم پروگرامر ‘ پروگرام لکھتا ہے تاکہ کمپیوٹر کے سسٹم کو برقرار رکھا جاسکے۔ یہ لوگ ضرورت کے مطابق ہدایات کے علی الرغم نیٹ ورک‘ ورک اسٹیشن اور CPU میں تبدیلی بھی کرلیتے ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنیز میں کام کرنے والے پروگرامرز براہ راست مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ بعض چھوٹے اداروں میں وہ کارکن جنہیں پروگرامر کا نام دیا جاتا ہے بیک وقت سسٹم اور پروگرامنگ دونوں شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ MS. Ada Lovelace کو دنیا کے پہلے پروگرامر کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ 2009ء میں روسی حکومت نے 13 ستمبر کو پروگرامروں کا عالمی دن (Programmer`s Day) منانے کا اعلان کیا۔

Poetry

Pinterest Share