URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Accountancy حساب نویس

English NameAccountancy
Urdu Name ناظمِ مالیات ۔ماہر تخمینہ کار۔عالِمِ مُحاسبہ ۔ماہرِ حساب داری ۔اکائونٹینٹ

Description

تفصیل

کسی بھی ادارے میں مالیات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے خواہ وہ نجی ادارہ ہو یا سرکاری یا کسی گھر اور خاندان کے معاملات ہوں۔ اس ضمن میں یہ بات اہم ہے کہ مالیات کہاں سے فراہم کیے گئے اور کہاں کس طریقے سے صرف کیے گئے؟ اگر بچت نہیں ہو رہی ہے تو بچت کرنے کے طریقے‘ اور اگر ہو رہی ہے تو اس میں اضافے کی صورت کیسے پیدا کی جاسکتی ہے؟ اگر فضول خرچی ہو رہی ہے تو اُسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ یہ اور اِس طرح کے بے شمار سوالات ہیں جو اکاؤنٹنٹ کے سامنے ہوتے ہیں اور اکاؤنٹینسی اُنہیں حل کرتی ہے یا اُس کا جواب دیتی ہے۔ اس حساب نویسی کو آسانی کی غرض سے تین حصّوں بُک کیپنگ (Book Keeping)، اکاؤنٹنگ (Accounting)، اور آڈیٹنگ (Auditing) میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح فصلوں کی حساب نویسی کے لئے بھی نئے طریقے ایجاد کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں اکاؤنٹنٹ کی ذمے داری اپنے مالک اور کاروبار سے متعلق لوگوں کو اُن کی یادداشت کے مطابق مطمئن کرنا ہوتا تھا‘ اس لئے کہ ہر قسم کا ریکارڈ اُسی کے پاس ہوتا تھا۔ جیسے جیسے کاروبار پھیلتا اور بڑھتا گیا ویسے ویسے سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھتی گئی۔ کاروبار کی تفصیلات بنانے اور انہیں پیش کرنے کے نئے طریقے ایجاد کیے گئے ۔ اکاؤنٹنٹ کسی بھی ادارے کا ایک ایسا ذمے دار فرد ہوتا ہے جو بڑی حد تک مالی معاملات کو بدعنوانیوں سے دور رکھنے اور جائز منافع میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share