URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Engineer انجینئر

English NameEngineer
Urdu Name ماہرِ فنِ تعمیر ۔مُہَندِس۔تعمیرات یا مشینوں کا کام جاننے والا

Description

تفصیل

لفظِ انجینئر یا مُہَندِس اپنے معنوں کے اعتبار سے بہت وسیع ہے۔ تکنیک کی جتنی شاخیں ہو سکتی ہیں اسی قدر قسمیں ان مہندِسین کی بھی ہیں۔مہندِس ایک ایسے شخص کو کہتے ہیں جو فنی اور تکنیکی اعتبار سے کسی چیز عمارت یا مشین کا بنانے والا یا منصوبہ بندی کرنے والا ہو۔ عام طور پرمہندِسین کو درج ذیل خاص شعبوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ * سِوِل*مکینیکل* الیکٹریکل ان کے علاوہ بے شمار شعبے ہیں جن میں مہندِسین خصوصی مہارت حاصل کرتے ہیں مثلاً کمپیوٹر‘*ایرو ناٹیکل‘*کیمیکل ‘*اسپیس وغیرہ وغیرہ سِوِل اس شعبے کا مہندِس تعمیراتی فن میں مہارت حاصل کرتا ہے جس کے لیے ڈی سی ای(ڈپلومہ اِن سول انجینئرنگ)‘بی ای(بیچلر آف انجینئرنگ)‘ایم ای(ماسٹر آف انجینئرنگ) اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرتا ہے اس کا کام کسی بھی عمارت کی تعمیرات کے تمام شعبوں سے واقف ہونا اوران پر نظر رکھنا ہے واضح رہے کہ آرکیٹیکٹ جو تعمیر ہونے والی عمارت کا نقشہ تمام تفصیلات کے ساتھ بناتا ہے۔ اسے بھی مہندِس ہی شمار کیا جاتا ہے۔ ایک مہندِس کی اہم ترین ذمہ داری یہ ہے کہ کہ وہ تعمیرات کے ہر ہر مرحلے پر اس بات کو یقینی بنائے کہ تعمیرات نقشے اور اس میں بتائی گئی تمام تفصیلات کے مطابق ہو رہی ہیں۔ مکینیکل میکانیکی مہندِس کی ذمہ داریاں کسی بھی دوسرے مہندِس کی طرح وہی ہوتی ہیں جو اوپر بیان کی گئی ہیں علاوہ اس کے کہ یہ مہندِس تعمیراتی کے بجائے مشینی معاملات میں مہارت حاصل کرتا ہے۔ اس کے بے شمار شعبے ہیں مثلاً مشینوں کو مکمل طور پر بنانا‘ پرزوں کو جوڑ کر مشینیں بنانا‘ پُرزے بنانا‘ ٹوٹ پھوٹ کی درستگی کرنا اور مشینوں سے متعلق کوئی اور کام اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے یہ مہندِس کارخانوں ‘ ہوائی جہازوں‘ پانی کے جہازوں یا کسی بھی ایسی جگہ درکار ہوتا ہے جہاں مشینوں سے کام کیا جا رہا ہو۔ الیکٹریکل یہ مہندِس ان جگہوں یا مشینوں پر کام کرتا ہے جہاں بجلی سے کام کیا جاتا ہے اس کی بنیادی ذمے داریوں میں یہ بات شامل ہے کہ مکان‘ کارخانے یا جس مشین کوبجلی سے چلایا جا رہا ہے وہاں بجلی کی فراہمی کے پہلے قدم سے لے کر کارخانے ‘ مشین یا عمارت میں بجلی کی مکمل فراہمی کے آخری مرحلے تک اس بات پر نظر رکھے کہ کہیں بھی سائنسی اصولوں اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو رہی ہو۔ اس کی ذمہ داری اس لیے بڑھ جاتی ہے کہ جہاں ایک طرف اسے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کوئی کام ایسا نہ ہونے پائے جس کی وجہ سے کوئی بڑا مالی یا جانی نقصان بھگتنا پڑے تو دوسری طرف خود اسے اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہوتی ہیں۔بجلی کی فراہمی کو مسلسل برقرار رکھنے کے لیے جو دوسرے آلات اور طریقے استعمال کیے جاتے ہیں ان کی کارکردگی پر بھی اسے نظر رکھنی ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ توانائی ضائع نہ ہو پائے۔ مختصر یہ کہ ہر مہندِس کی ذمہ داریاں کم و بیش یکساں ہوتی ہیں علاوہ اس کے کہ اُس مخصوص شعبے کے حوالے سے جس میں وہ کام کر رہا ہے اس کی معلومات مکمل ہونی چاہئیں۔ مثلاً ہوائی جہازوں کے انجینئر کو اس کی تمام تکنیک سے واقف ہونا چاہیے ‘کیمیکل انجینئر کو کیمیائی سائنس کا بخوبی علم ہونا چاہیے‘ کیمیائی عمل اور رد عمل پرنظر رکھنی چاہیے اور کسی بھی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے اپنے ماتحتوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کرتے رہنا چاہیے۔ اسی طرح وہ مہندِس جو کسی خلائی ادارے میں کام کر رہا ہے اسے خلائی سائنس کا مکمل علم اور اپنی تحقیق کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پوری توجہ اور تن دہی سے کام کرنا چاہیے۔

Poetry

Pinterest Share