Description
تفصیل
حیوانی حیات کے علم کو "حیوانیات" کہا جاتا ہے ،یعنی وہ علم جس میں جانوروں یا حیوانوں کا مطالعہ کیا جائے "علم الحیوان" یا "حیوانیات" کہا جاتا ہے اور اُس علم کے ماہر کو "ماہر علمِ حیوانیات" کہا جاتا ہے۔یہ حیاتیات کی دو بنیادی شاخوں یعنی نباتات اور حیوانیات میں سے ایک ہے۔
ایک ماہرِ حیوانیات، علمِ حیوانیات کی مختلف شاخوں کا مطالعہ کرتا ہے جن میں بنیادی شاخیں درج ذیل ہیں:
Anthropology · Anthrozoology · Apiology
Arachnology · Arthropodology · Cetology
Conchology · Entomology · Ethology
Helminthology · Herpetology · Ichthyology
Malacology · Mammalogy · Myrmecology
Nematology · Neuroethology · Ornithology
Paleozoology · Planktology · Primatology
Zoosemiotics
وغیرہ وغیرہ۔
Conrad Gesner( (1516–1565 کو دُنیا کا پہلا ماہرِ حیوانیات تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ دُنیا کے چند معروف ترین ماہرینِ علم الحیوانیات میں درج ذیل نام شامل ہیں:
Karl Ernst von Baer · Georges Cuvier
Charles Darwin · Jean-Henri Fabre
William Kirby · Carolus Linnaeus
Konrad Lorenz · Thomas Say
Jakob von Uexküll· Alfred Russel Wallace و دیگر۔
افسوس ان ناموں میں کوئی پاکستانی نام شامل نہیں ہے تاہم پاکستان میں جناب نظام الدین نصیری حمیدی،محترمہ نسیمہ سراج علوی(نسیمہ بنتِ سراج) و دیگر اعلٰی پائے کے ماہرینِ حیونیات تھے جنہوں نے اپنی کتابوں اور تحقیقی مقالوں میں بڑی عرق ریزی کے ساتھ قارئین کو بھرپور معلومات پہنچائی ہیں۔اس کے علاوہ اُردو یونیورسٹی کے پروفیسر (ریٹائرڈ) وقار احمد زبیری کا نام بھی ایک حوالے کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔