URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Farrier گھوڑے کی نعل لگانے والا

English NameFarrier
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

گھوڑوں کے کھُروں/سُموں( ناخنوں) کو تراشنے‘ انہیں متوازن کرنے اور ان پر نال ٹھونکنے میں مہارت رکھنے والے کو گھوڑے کی نال لگانے والا کہتے ہیں۔ اس شخص کو بیک وقت لوہاری کے فن سے بھی واقفیت ہونی چاہیے کیونکہ اسے گھوڑے کی نال ضرورت کے مطابق بنانی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسے حیوانوں کے علم الاعضاء کا بھی تھوڑا بہت علم ہونا چاہیے۔ کیونکہ اسے گھوڑے کے پیروں کے نچلے حصے(lower limb) پر کام کرنا ہے۔ کسی دَور میں نال لگانے اور بنانے کا کام ایک ہی شخص کیا کرتا تھا۔ لیکن بعد میں ان دونوں شاخوں کو الگ الگ کر دیا گیا۔تاہم ان دونوں کا ایک دوسرے سے قریبی تعلق ہے۔ اس شخص کا اہم کام کھُروں کو تراشنا ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ اگر کھُر درست طریقے سے تراشے نہ جائیں تو نہ صرف یہ کہ اُن پر نال ٹھونکنا مشکل ہو جائے گا۔ بلکہ بڑا نقصان یہ ہوگا کہ گھوڑے کو دوڑنے بلکہ چلنے میں بھی دشواری کا سامنا ہوگا۔ دوڑ میں حصہ لینے والے گھوڑوں کے لیے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اسی طرح اگر گھوڑا وزن ڈھونے کا کام کر رہا ہے تو وہاں بھی سُموں کو مناسب طریقے سے تراشنے کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ ان کی اضافی ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ کھُروں میں ہوجانے والے امراض کے علاج سے بھی واقف ہوں یا اگر کہیں زخم یا چوٹ لگ جائے تو اس کا تدارک بھی کر سکیں۔ یورپ میں ان کا باقاعدہ سرکاری طور پر فریئرز رجسٹریشن ایکٹ1975ء کے تحت اندراج ہوتا ہے۔ جن کے علاوہ کوئی دوسرا شخص یہ کام نہیں کر سکتا۔ اسی طرح امریکہ میں بھی گھوڑوں کی نال لگانے والوں کے حوالے سے باقاعدہ نظام موجود ہے۔ جہاں ان کا باقاعدہ امتحان لیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی ان کے تجربے کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share