URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Skilled Worker کارِیگَر

English NameSkilled Worker
Urdu Name دست کار ۔ ماہر ۔فنکار

Description

تفصیل

یہ ایک فارسی مرکب ہے جو دو الفاظ ’’کاری‘‘ اور ’’گر‘‘ سے مل کر بنا ہے۔ اس اصطلاح کے لغوی معنی ’’کام کرنے والا‘‘ ہیں۔ اس لفظ کے معنوں میں بڑی وسعت ہے۔ ہر وہ شخص جو کسی بھی کام کے کرنے کے لئے اس کے طے شدہ اُصولوں اور طریقوں کو برتتا ہے وہ ’’کاریگر‘‘ کہلاتا ہے۔ کسی کام میں شُد بُد رکھنا اور چیز ہے اور اُس کام کو درست طریقے سے انجام دینا اور چیز ہے۔ لہٰذا اگر سائیکل کی مرمت کرنے والا کاریگر موٹرسائیکل کی تھوڑی بہت مرمت کرسکتا ہے تو وہ سائیکل کا کاریگر کہلائے گا نہ کہ موٹرسائیکل کا۔ اسی طرح ہر شعبے کا معاملہ ہے کہ اگر فرد اُس شعبے کے طریقۂ کار سے واقف ہے تو وہ کاریگر ہے ورنہ ایسے شخص کو طنزاً انگریزی میں ’’Jack of All and Master of Non‘‘ کہا جاتا ہے اور اُردو میں یہی طنزیہ انداز" ہر فن مولا" یا "جس کا کام اُسی کو ساجھے،دوجا کرے تو ٹھینگا باجے" کی صورتوں میں موجود ہے۔

Poetry

Pinterest Share