URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Controller منتظم

English NameController
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

منتظم Controller انگریزی کا لفظ کنٹرولر اپنے معنوی اعتبار سے بہت وسیع ہے۔ ہر طرح کے معاملات پرنظر رکھنے والا فرد کنٹرول کہلاتا ہے۔(specialization) تخصص کے اس دور میں ہر شعبے کے انتظام کو مربوط اور منظم رکھنے کے لیے ایک منتظم کی ضرورت ہوتی ہے اور جس شعبے کا انتظام اس کے ذمے ہے‘ اسے اس کے متعلق نہ صرف اسے پوری معلومات ہونی چاہئیں بلکہ اس کی تعلیم اور تجربہ بھی اتنا وسیع ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کر سکے۔ شعبہ جاتی منتظمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے جو شخص ذمہ دار ہوتا ہے وہ بھی چیف کنٹرولر یا منتظمِ اعلیٰ کے نام سے موسوم کر دیا جاتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ وہ اسی نام سے پکارا جائے۔ بعض اوقات اسے کوئی اور نام بھی دے دیا جا تا ہے۔لیکن اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کے اعتبار سے وہ اسی زمرے میں شامل کیا جائے گا۔ یہ عہدہ سرکاری محکموں میں اہم سمجھا جاتا ہے بلکہ نجی اداروں میں بھی اس کی اہمیت اپنی جگہ مسلّم ہے ۔مثلاً جامعات کا کنٹرولر‘ تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر‘ نجی اداروں میں مالیات کا کنٹرولر یا فروخت کا کنٹرولر اور اسی طرح بے شمار شعبہ جات ہیں جو جیسے جیسے وسعت پذیر ہوتے جاتے ہیں ان میں منتظم کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔ اگروسعت زیادہ ہو جائے تو اپنی سہولت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نائب منتظم یا منتظمین بھی مقرر کر لیے جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share