URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Air Traffic Controller ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے۔ٹی۔سی)

English NameAir Traffic Controller
Urdu Name مراقبِ طیران (ہواءی جہازوں کی اُڑان کو درست نقشوں کے مطابق کنٹرول کرنے والا)

Description

تفصیل

ایئرٹریفک کنٹرولر اُس شخص کو کہتے ہیں جو ایک محفوظ اور بے قابو نہ ہونے والے ہوائی جہاز کے عالمی ہوائی ٹریفک کو برقرار رکھتا ہے۔ اس ذمے داری کو ادا کرنے کے لئے ایک خاص قسم کی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اے۔ٹی۔سی اپنی خلائی حدود کے درمیان دو جہازوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنے کے لئے Separation Rules کا سہارا لیتے ہیں۔ چونکہ اے۔ٹی۔سی کی ذمے داریاں نہایت اہم ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں ان کی ذمے داریوں کو مشکل ترین اور اعصاب شِکن جانا جاتا ہے ۔ فضا، خلاء، حرارت، دباؤ، انسانی جانوں کا تحفظ وغیرہ ایسے عوامل ہیں جن کا دباؤ بہرصورت قائم رہتا ہے۔ ان تمام حالات کے باوجود بہت سے اے۔ٹی۔سیز ایسے مل جائیں گے جنہیں بہترین تنخواہوں کے ساتھ اپنے پیشے سے بھی جنون کی حد تک محبت ہے۔ قبل از وقت ریٹائر مینٹ کی سہولت بھی اے۔ٹی۔سیز کے لئے ایک کشش کا درجہ رکھتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share