URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Toolmaker اوزار بنانے والا ۔ لوہار

English NameToolmaker
Urdu Name آہن گر۔لوہار۔لوہے کے ہتھیار و اوزار بنانے والا

Description

تفصیل

یہ وہ کارکن ہیں جو کسی کارخانے میں مشینوں کے پرزے‘ ڈائی‘ ریتی‘کٹر اور دوسرے پرزہ جات جو اس کارخانے میں استعمال کیے جاتے ہیں ‘بناتے ہیں۔ یہ لوگ جس شعبے میں کام کرتے ہیں اس کی مناسبت سے انہیں مختلف نام دیئے جاتے ہیں کہیں یہ ٹول میکر کہلاتے ہیں اور کہیں ان کا نام ڈائی میکر ہوتا ہے اورکہیں یہ مولڈ میکر اورٹول فٹر وغیرہ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ٹول اور ڈائی میکرز عموماً ٹول روم میں کام کرتے ہیں مگر ٹول روم کے باہر بھی بعض اوقات انہیں کام کرنا پڑ جاتا ہے۔ یہ لوگ تربیت یافتہ کارکن ہوتے ہیں جو اپنے کام کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔بعض اداروں میں ان کارکنوں کی تربیت کا با قاعدہ نظام قام ہوتا ہے جہاں کسی مخصوص فن کی تعلیم دینے کے بعد انہیں عملاً کام کرنے کی تربیت دے دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری تکنیکی تعلیمی ادارے بھی انہیں طلبہ کو پڑھانے اور فنّی تربیت دینے کا اہتمام کرتے ہیں۔ میکانیکی مُہَندِسین سے ان کا قریبی رابطہ ہوتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم تک تکنیکی مُہَندِسین اور اوزار سازوں میں صرف تجربہ اور مہارت کا فرق تھا مگر بعد میں مُہَندِسین کے لیے گریجویشن کی سند ایک لازمی شرط قرار دی گئی۔ اوزار ساز خام مال پر اوزار کا نقشہ بنا لیتے ہیں اس کے بعد اسے کاٹ کر مطلوبہ شکل میں لاتے ہیں اورمختلف مشینوں کے ذریعے اسے اوزار کی شکل دیتے ہیں۔ اسی طرح ڈائی میکر مختلف دھاتوں کے ذریعے کسی بھی پرزے کا ایک ڈھانچہ تیار کر لیتے ہیں جس میں لوہا‘تانبا‘ایلومینیم وغیرہ بھر کر وہ پُرزہ تیار کر لیا جاتا ہے۔ یہ کام اس قدر اہم ہوتا ہے کہ اس میں غلطی کی گنجائش انچ کے ایک ہزارویں حصے سے بھی کم ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share