URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Samosa (Qima / Aalu) سموسہ (قیمہ / آلو )

English NameSamosa (Qima / Aalu)

Description

تفصیل

برصغیر کی ایک روایت یہ بھی رہی ہے کہ دو کھانوں کے درمیان عموماً دوپہر اور رات کے کھانوں کے درمیان سہ پہر کے وقت "شام کی چاے" کے ہمراہ کوئی نہ کوئی ایسا پکوان کھایا جاتا ہے جو کھانے کے طور پر تو نہ ہو لیکن اسے مزے لے کر کھایا بھی جاسکے۔آپ ان پکوانوں یا کڑاہئیوں کو " برِ صغیر کے فاسٹ فوڈز" کہہ لیجیے۔ان ہی مقبول اور لذیذ ماکولات میں "سموسہ" کو خاص اہمیت حاصل ہے۔مہمان نوازی کے طور پر پیش کیے جانے والے یہ سموسے آلو اور قیمہ دونوں طرح کے تیار کیے جاتے ہیں اور ہر خاص و عام میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اس سوغات کو مزید لذیذ اور پُر لطف بنانے کے لیے مخصوص چَٹنیوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ سموسہ سازی کا فن خصوصی مہارت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس کا مسالا( تیّار شُدہ آلو کا بُھرتا یا قیمہ وغیرہ) بنانے میں کئی اشیاء ایک خاص تناسب سے شامل کی جاتی ہیں اور ہر شے کو تیار کرنے میں علیٰحدہ محنت اور خوبی درکار ہوتی ہے پھر اِن اشیاء کو یک جان کر کے میدہ کی تیار کردہ پٹّیوں میں سموچا جاتا ہے۔اِن پٹّیوں کو سموسہ پٹّی بھی کہا جاتا ہے۔ تیار شُدہ مواد کا کچھ حصّہ سموسہ پٹّی پر رکھ کر اُسے سموسے کی شکل دی جاتی ہے اور بعد ازاں تیز گرم گھی یا تیل میں تَل لیا جاتا ہے اور تلنے کے بعد کسی چھَلنی یا چَھلنے میں رکھتے جاتے ہیں تاکہ سموسوں کا اضافی روغن نکل جائے۔شام کی چائے کے ساتھ آلو یا قیمے سے تیار شُدہ یہ سموسے بڑا مزا دیتے ہیں۔ تحقیقی اعتبار سے یہ معلومات آپ کے لیے یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگی کہ " سَموسہ" اُزبک (روسی) زبان کا لفظ ہے۔فارسی یا عربی زبانوں میں اسے "سَنبوسہ" کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share