URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Karela Qeema کریلا قیمہ

English NameKarela Qeema

Description

تفصیل

کریلا جو ایک کسیلی سبزی ہے ،اس کے ساتھ قیمہ ملا کر یہ خاص ڈش تیار کی جاتی ہے۔ عموماً ثابت کریلوں کو چھیل کر اور درمیان سے چِیرا لگا کر انھیں نمکین پانی سے دھویا جاتا ہے ۔اس عمل سے کریلوں کی کڑواہٹ کسی حد تک کم ہوجاتی ہے پھر اِن کریلوں میں قیمہ بھر کر اور دھاگے سے کریلوں کے کُھلے حصّے بند کرکے یہ ڈش تیار کی جاتی ہے۔ بعض اوقات کریلوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر قیمہ کے ساتھ ملا کر سالن تیار کیا جاتا ہے۔ دونوں صورتوں میں نہایت لذیذ سالن تیّار ہوتا ہے۔ کریلا‘ گوشت کے دف کو مارتا ہے اور خون کو صاف کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ہندُ ستان و پاکستان کے کھانوں میں یہ نہایت مشہور کھانا ہے۔

Poetry

Pinterest Share