URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Dahi Barey دہی بڑے / دہی بھلّے

English NameDahi Barey

Description

تفصیل

بر صغیر ہند و پاک کے چٹ پٹے اور کھٹ مٹھے کھانوں میں سے نہایت لذیذ اور پسندیدہ ڈِش ہے۔ گھر میں تیّار کرنے کے علاوہ بازاروں اور خریداری کے مراکز کی اہم غذا یا ایک ہلکا پھلکا کھانا ہے۔ مشرق و مغرب میں یکساں مقبول ہے۔ بعض افراد سادہ پُھلکیوں کے ذریعہ بھی یہ ڈِش بناتے ہیں جبکہ ماش کی دال کی پُھلکیاں تَل کر نمکین پانی میہں بھگو کر بڑی کرلی جاتی ہیں اور اُن کا پانی نچوڑ کر ایک تھال میں رکھ لی جاتی ہیں۔گاہک کے طلب کرنے پر دہی بڑوں کے اوپر لوازمات ڈال کر پاپڑی وغیرہ کے ساتھ انتہائی سلیقہ سے پیش کیے جاتے ہیں۔صاف سُتھرے دہی بڑوں کی پلیٹ دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ دہی بڑوں کی تیاری خاصہ دِقت طلب کام ہے۔ پھر اس میں دہی اور دیگر لوازمات کو بھی ملایا جاتا ہے اور حسبِ ذائقہ اس میں مسالوں اور چٹنیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مشرقی روایات کے تحت ہر گھر کی پسندیدہ ڈِش ہے۔ نہایت لذیذ اور پُرتکلف پکوان کا درجہ حاصل ہے۔مہمانوں کے لیے فرمائشی طور پر تیّار کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share