URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Burger برگر

English NameBurger

Description

تفصیل

گول یا لمبوترے بَن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مختلف چٹنیاں استعمال کرتے ہوئے کوئی کباب، شامی کباب یا کٹلس کو درمیان میں رکھ کر سینکا جاتا ہے۔ یہ کھانا تقریباً دنیا کے ہر گوشے میں مقبول ہے۔ جھٹ پٹ کھانوں(فاسٹ فوڈز) کے طور پر مشہور ہے۔ اٹھارہویں صدی عیسوی کے آخر میں جرمنی میں "برگر" تیار کیا گیا جسےHamburg Steak کا نام دیا گیا۔اس برگر میں بَن کے دونوں حصوں کے درمیان بھُنا ہوا قیمہ رکھا گیا جس پر پیاز کے لچھّے بھی موجود تھے۔یہ برگر اس قدر مقبول ہوا کہ دُنیا بھر میں اس کی کھَپت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔اس کے بعد 1904ء میں " سینٹ لوئس" میں ایک نمائش کے موقع پر پہلا چکن برگر نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔برگر کی مقبولیت نوجوان نسل میں خاص طور پر اتنی بڑھی کہ 1954ء میں Ninja Burger ( نِنجا برگر) منظرِ عام پر لایا گیا۔تادمِ تحریر "برگر " کی مقبولیت اپنی جگہ برقرار ہے اور ہر آنے والا دن اس کی مقبولیت میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔

Poetry

Pinterest Share