URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Aalu,Mutter,Gobhi آلو،مٹر،گوبھی

English NameAalu,Mutter,Gobhi

Description

تفصیل

مشرقی کھانوں میں آلو، مٹر اور گوبھی کے حسین امتزاج کے ساتھ یہ لذیذ ڈِش تیار کی جاتی ہے۔ بعض اوقات آلو،مٹر،گوبھی سادہ انداز سے بغیر مسالوں کے تیّار کی جاتی ہے اور کبھی کبھار اس میں بھرپور مسالوں کا استعمال کرکے چٹ پٹا بھی بنالیا جاتا ہے۔یہ نہایت لذیذ اور خوش ذائقہ پکوان ہے۔ روٹی،سادہ اُبلے چاول،پوری یا پراٹھے کے ساتھ مزہ دیتی ہے۔اس ترکاری میں ایک آدھ ٹماٹر ڈال کر اس کا مزا بڑھایا جاتا ہے۔ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے اس کے ذائقہ کو مزید بہتر کیاجاتا ہے۔ گوبھی چونکہ تاثیر کے لحاظ سے "بادی" ہے اس لیے آلو اور گوبھی کے بادی پن کی وجہ سے اس ترکاری میں باریک ادرک کاٹ کر بھی شامل کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share