URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Chicken Corn Soup چکن کارن سوپ

English NameChicken Corn Soup

Description

تفصیل

مقبول ترین سُوپ ہے جو مُرغی کے گوشت ‘ مکئی کے آٹے اور انڈوں کی آمیزش کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے پھرمختلف سوس(چٹنیوں) کے ساتھ اس کا مزا دوبالا کیا جاتا ہے۔ یہ سوپ اب نہ صرف گھر گھر تیار کیا جانے لگا ہے بلکہ تجارتی طور پر بھی بنا کر جگہ جگہ فروخت کیا جاتا ہے اور راہ گیر محض لطف اندوز ہونے کے لیے موسمِ سرما میں اس سوپ کاشوقیہ استعمال کرتے ہیں۔اعلٰی چائینیز ریستوران میں ہر موسم میں کھانے سے پہلے "چائینیز چکن کارن سُوپ" نہایت نفاست کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔سردیوں کی شاموں میں اس سُوپ کے پینے کا اپنا ہی مزا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان کے کچھ شہروں میں چکن کارن سوپ میں اس قدر مسالے ملائے جاتے ہیں کہ اسے "چائینیز سُوپ" سے "دِلّی کی نہاری" میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔ کچھ لوازمات اس سُوپ کے ساتھ رکھے جاتے ہیں جو نہ صرف سُوپ کے ذائقہ کو بڑھاتے ہیں بلکہ نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔اس سُوپ کو پینے کے بعد مزید کچھ اور کھانے کی خواہش ہوتی ہے اسی لیے اسے کھانے سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے۔اُبلے ہوئے انڈے بھی کاٹ کر سُوپ کے ساتھ استعمال کیے جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share