URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Sandwiches سینڈوچز (انڈا / مُرغی)

English NameSandwiches

Description

تفصیل

سینڈوچ اُن علاقوں میں جو اب مغرب میں شامل ہیں، 9500 قبل مسیح سے استعمال کی جارہی ہے۔دُنیا بھر کے انسائکلو پیڈیاز میں سینڈوچ کی تاریخNeolithic time تسلیم کی گئی ہے اور اس دور سے مُراد پتّھر کا زمانہ یا جو عرصہ ہم نے لکھا ہے وہی ہو سکتا ہے۔سینڈوچ Packed Lunch کا ایک حصہ سمجھا جاتا رہا ہے ،چنانچہ یورپ کی تاریخ میں اسپین اور انگلینڈ ، دو ایسے علاقے ہیں جہاں سینڈوچز نے نہ صرف فروغ پایا بلکہ ان علاقوں میں ہر طرح کی سینڈوچز تیّار کی گئیں۔اُنیسویں صدی عیسوی میں "یورپ" میں سینڈوچ کی مقبولیت اپنی انتہا پر تھی۔یورپ کے نفیس گھرانوں میں اسے بہترین Supper کا درجہ بھی حاصل رہا۔سینڈوچ دو یا دو سے زیادہ سلائسز(توسوں) کے درمیان گوشت کے پارچہ،انڈے کا آملیٹ یا مکھّن،پنیر وغیرہ رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سینڈوچ "ایک سلائس" کا بھی تیار کیا جاتا ہے جسے Open Sandwich کہا جاتا ہے ۔ برصغیر میں سینڈوچ کو تقریباً 150 سال پہلے متعارف کروایا گیا۔ ان برسوں کے دوران اس نے برِ اعظم ایشیا میں اپنا ایک جُدا گانہ مقام بنالیا۔ سینڈوچ عموماً ہلکے پُھلکے ناشتہ یا کھانے کے طور پر کھائی جاتی ہے ۔مہمان نوازی کے طور پر بھی پیش کی جاتی ہے۔ انڈے کا سینڈوچ تو باآسانی تیار کر لیا جاتا ہے،تقریباً ہر گھر میں یہ مقبول ہے۔ اس میں انڈے کا آملیٹ رکھا جاتا ہے اور دو نسبتاً بڑے اور چوڑے سلائس کی ایک سطح پرمکھن یا پنیر وغیرہ لگا کر تیّار شُدہ آملیٹ اُن چپڑی سطحوں کے درمیان میں رکھ دینے سے "انڈے کی سینڈوچ" تیار ہو جاتی ہے۔ جبکہ چکن سینڈوچ کی تیّاری میں مُرغی کا اُبلا ہوا گوشت ریشہ ریشہ کرکے ،مایونیز یا کسی دوسری فوڈ کریم میں اچھی طرح ملایا جاتا ہے اور اسی طرح سلائس کی سطحوں پر کوئی روغن لگا کر آملیٹ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔آج کل مارکیٹ میں "چکن سینڈوچز" کی تیاری کے لیے تیّار شُدہ مواد توسوں پر لگانے کے لئے ہوا بند بوتلوں میں با آسانی مِل جاتا ہے اس لئے "چکن سینڈوچ" کی تیّاری بھی نہایت آسان ہو چکی ہے۔بعض افراد اِن سینڈوچز کے ساتھ سلاد یا ٹماٹر کی چٹنی( ٹمیٹو کیچپ) بھی استعمال کرتے ہیں اور ہلکی پُھلکی بھوک کا تدارک کر لیتے ہیں۔ جنوب مغربی ایشیاء میں "لنچ" یا "ڈنر" کے طور پر یا دونوں کھانوں کے درمیان سینڈوچز کا استعمال عام ہے۔ نفاست کے پیش نظر انڈے یا چکن سینڈوچز کے اُریب میں دو ٹکڑے کرلیے جاتے ہیں جس سے یہ سینڈوچ دو تکونوں میں تقسیم ہوجاتی ہے، اس طرح کھانے میں بھی آسان رہتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share