URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Khol کھول

Name In EnglishKhol
Urdu Name کھلنا / نقارہ / نوبت / ڈھول
Pluralsکھولنے / کھولنوں
Image

Description

تفصیل

کھول ، مٹّی اور گارے سے بنا ہوا ڈھول ہے جو شمالی اور مشرقی ہندُستان میں مذہبی موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر بجایا جاتا ہے۔بنیادی طور پر اس کا تعلق ہندُستان کی ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ اب کھول میں کچھ تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ان ترامیم کے ساتھ یہ بنگالی عوامی (فوک) اور نیم کلاسیکل موسیقی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کھول کا دایاں سِرا بائیں سِرے سے چھوٹا ہوتا ہے۔ کھول کے دونوں رخ یا سِرے گائے یا بکری کی کھال سے منڈھے ہوتے ہیں۔ اس کو کھجور کی شاخ یا پھر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے بجایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share