URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Coryza زُکام

English NameCoryza
Urdu Name ہوا زدگی ۔ نزلہ ۔ریزش ۔ سردی

Description

تفصیل

یہ ایک مخصوص وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چھینکوں کے ذریعہ جراثیم اُڑ کر دوسروں تک پہنچ جاتے ہیں۔ ناک سے پانی بہنا شروع ہوجاتا ہے، چھینکیں آتی ہیں، سر میں درد رہتا ہے گلے میں بھی تکلیف رہتی ہے۔ ناک کی رطوبت آہستہ آہستہ گاڑھی ہوجاتی ہے جس سے ناک بند رہنے لگتی ہے۔ عموماً تمام جسم درد کرتا ہے، حلق اندر سے سرخ اور متورم ہوجاتا ہے، کچھ نگلتے وقت تکلیف ہوتی ہے۔ حملہ شدید ہو تو ہوا کی نالیوں میں خراش ہو کر کھانسی ہونے لگتی ہے، خفیف سا بخار بھی ہوجاتا ہے، پیاس بہت لگتی ہے نیز بھوک ختم ہوجاتی ہے اور قبض بھی ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا میں چلنا ٹھنڈ لگنا، پانی میں بھیگنا ، ٹھنڈا پانی پینا بھی اس کے اسباب ہیں۔ نزلہ زُکام کا آسان اور گھریلو علاج بغیر مرچوں کے اُبلی ہوئی مسور یا "مسر" کی دال پینا ہے ،بھاڑ میں بھُنے گرم چنے سُونگھنا اور چبانا ہے۔نزلے اور زُکام کے مریضوں کو بِھیڑ بھاڑ میں جانے سے پرہیز کرنا اور آرام کرنا چاہیئے ،بصورتِ دیگر "فلو" کا شدید حملہ بھی ہوسکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share