URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Diphtheria خُناقِ وبائی

English NameDiphtheria
Urdu Name گلے کی ایک بیماری

Description

تفصیل

یہ ایک متعدی مرض ہے جس میں تالو، حلق اورحنجرہ کے اندر وَرم ہو کر ایک فاسد جِھلّی پیدا ہو جاتی ہے اور مریض نہایت کمزور ہو جاتا ہے۔ یہ مرض دو صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ (1) نرم (2) سخت (1)۔ نرم قسم کا خُناق شدّت اختیار نہیں کرتا بلکہ نِگلتے وقت خفیف سا درد ہو تا ہے اور حلق میں جلن ہوتی ہے۔ یہ بیماری اعصاب شِکن ہوتی ہے۔ اس میں مریض جلد ہی صحتیاب ہوجاتا ہے۔ (2)۔ سخت قسم کا خُناق یکایک شروع ہوتا ہے۔ اس میں تیز بخار، لرزہ، قعے اور اسہال ہوتے ہیں، نبض کبھی کمزور و باریک اور کبھی تیز ہوتی ہے یعنی ایک منٹ میں 140 مرتبہ چلتی ہے۔ اس مرض کی وجہ ایک خوردبینی جرثومہ ہوتا ہے۔ خُناق چھوت کی بیماری ہے جو عموماً بچّوں میں پائی جاتی ہے۔ مریض کا بوسہ لینے، اس کے جھوٹے برتن میں کھانے پینے یا اس کے استعمال شدہ کپڑوں سے یہ مرض ایک سے دوسرے کو لگتا ہے۔ تھکاوٹ، موسم سرما، وَرم گلو اور نزلہ بھی اس کے اسباب ہیں۔ گندگی اور مردہ جانوروں کی سڑاند بھی اس مرض کے پھیلنے کا سبب بنتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share