URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Gonorrhoea سوزاک

English NameGonorrhoea
Urdu Name حرقت البول

Description

تفصیل

ایک مردانہ بیماری۔ صفرے کی زیادتی کی وجہ سےپیشاب کی نالی میں شدید ورم ہوجاتا ہے جس کو انگریزی میں یوریتھرا(Uorethra) کہتے ہیں۔ اس میں سے پیپ آنے لگتی ہے ۔اس بیماری کے لگنے سے چوبیس گھنٹے سے لے کر پانچ چھ یوم کے اندر مرض ظاہر ہو جاتا ہے اور بعض اوقات اس سے بھی دیر میں۔ ابتدا میں آلۂ تناسل کے سرے میں ایک خاص قسم کی خراش ہوتی ہے اور انتشار کے وقت درد ہوتا ہے۔ پیشاب کرتے وقت درد بڑھ جاتا ہے۔ جوں جوں زخم بڑھتا ہے درد ناقابل برداشت ہوتا جاتا ہے۔ اس کے دو تین دن بعد پیشاب کی نالی کا منہ سرخ اور متورم ہوجاتا ہے۔ فوطے اور جانگھوں میں کھنچاؤ کے ساتھ درد ہوتا ہے۔ پیشاب آنے کے بعد بھی جلن اور درد رہتاہے۔ ایک ہفتہ بعد پیپ اور پیپ کے ساتھ خون بھی آنے لگتا ہے ۔ بعض دفعہ بخار بھی ہوجاتا ہے۔ پیپ لیس دار، چپچپی ہوتی ہے جو رِستی رہتی ہے۔ یہ مرض بھی باہمی جنسی ملاپ اور عورت کی اندام نہانی میں سوزاکی مادّہ موجود ہونے کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ بعض دفعہ حیض کے دوران صحبت کرنے سے بھی ہوجاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share