URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Hysteria ہسٹیریا (باؤگولا ∕ اختناق الرحم)

English NameHysteria
Urdu Name باو گولا ۔ اخناق الرحم ۔بادِ تِلّی

Description

تفصیل

یہ مرض نفسی و اعصابی ہے اور اعصابی نظام کے افعال میں فتور واقع ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ مرض صرف عورتوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ مردوں میں بھی یہ مرض دیکھنے میں آتا ہے۔ قدیم اطباء کا خیال ہے کہ یہ مرض عورت کے رحم میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اس لیے انہوں نے اس کو اختناق الرحم کا نام دیا اور چونکہ مریض کے پیٹ میں گولہ سا اُٹھتا ہے اس لیے اسے "باؤ گولہ" بھی کہتے ہیں۔ مگر جدید تحقیق کے مطابق یہ مرض صرف رحم کی خرابی کی وجہ سے ہی نہیں ہوتا بلکہ اُن عورتوں کو بھی ہوتا ہے جن کے رحم میں کوئی خرابی نہیں ہوتی یا رحم ہی نہیں ہوتا۔ جبکہ نازک مزاج مردوں میں بھی یہ مرض پایا جاتا ہے ۔ ہسٹیریا کی دو قسمیں ہیں (1) خفیف باؤ گولہ( ہسٹیریا مائنر)(2) شدیدباؤ گولہ( ہسٹیریا میجر) خفیف ہسٹیریا میں مریضہ کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پیٹ میں ایک گولہ سا اُٹھ کر اوپر جا کر گلے میں اٹک گیا ہے۔ اس کو نگلنے کی کوشش میں اس کا گلا گھٹنے لگتا ہے۔ یہ تکلیف جلد ہی دور ہو جاتی ہے۔ مریضہ کو ہلکا سا سر میں درد اور گردن میں سختی محسوس ہوتی ہے، ڈکار آتے ہیں اور پیٹ پھول جاتا ہے،دل دھڑکتا ہے ، پیشاب بکثرت آتا ہے اور گھبراہٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔ شدید ہسٹیریا میں مذکورہ علامات کے ساتھ مریض کو ہنسنے یا رونے کا دورہ لاحق ہو جاتا ہے اور وہ نیم بے ہوش ہو جاتا ہے۔ ساتھ میں ہذیان بھی لاحق ہو جاتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا شخص نا پختہ ذہن، جذباتی اور متلوّن مزاج ہو جاتا ہے اور ہر وقت ذاتی انا میں گِھرا رہتا ہے۔ یہ اکثر جوڑوں کے درد کی بھی شکایت کرتا ہے، آس پاس کی باتیں سنتا ہے مگر ان پر عمل کرنے سے قاصر ہوتا ہے کیونکہ اس وقت شعور کے بجائے اس کے ذہن پر لا شعور کا قبضہ ہوتا ہے۔ یہ مرض موروثی بھی ہے۔ اس مرض میں بارہ سے چالیس سال کی عورتیں زیادہ مبتلا ہوا کرتی ہیں۔ عورتوں میں حیض کی خرابی، شہوانی خیالات کا غالب ہونا، محبت کے جنون میں مبتلا ہونا، محبت میں ناکام ہونا، اس کے علاوہ رنج و غم، فکر و تردّد، نفخِ شِکم ،دائمی قبض، جلق (مُشت زنی) بکثرت دماغی محنت اوربے خوابی وغیرہ بھی اس کے اسباب ہیں۔ ہسٹیریا یا بائو گولہ وہ درد ہے جو تِلّی میں ہوا بھر جانے کے سبب ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share