URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

خورشید رضوی

Description

تفصیل

ڈاکٹر پروفیسر خورشید رضوی ، پاکستانی شاعر ، اسکالر ، ماہرِ لسانیات اور عربی ادبیات کے ماہر۔۱۹۵۶ء پیدائش ۔ بقیدِ حیات ۔ لاہور یونیورسٹی اوف مینجمنٹ سائنسز سے وابستہ ہیں۔2008ء میں حکومتِ پاکستان نے آپ کی ادبی خدمات پر ’’ستارۂ امتیاز ‘‘ عطا کیا۔ معروف مجموعہ کلام : ’’ یہی ہے عشق کہ ۔۔۔‘‘ نمونہ کلام : ’’تہہِ دل‘‘ اے تہہ دل رو نمائی سے تیری ڈرتا ہوں میں تو کنواں ہے اور میں یوسف ہوں کچھ مایوس کچھ مانوس تیرے بطن میں تیرے سوتوں سے کہیں زہرآب رِستا ہے کہیں آب حیات اے تہہ دل تجھ میں ہے کیسی طہارت تجھ میں ہے کیسی نجاست تجھ میں ہیں کتنے گُماں ، کتنے یقیں ، کتنے تضاد اشعار : مشکل تھا بہت کام مگر کر ہی گیا وہ مٹی نے اُسے ڈھانپ لیا مر ہی گیا وہ کھو جاؤں گا دنیا میں اسے کھو کے بہت جلد یہ بارِ ندامت میرے سر دھر ہی گیا وہ

Poetry

Pinterest Share