URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

سیّد عابد علی عابد

Description

تفصیل

معروف پاکستانی شاعر،17 ؍ ستمبر 1906 ء ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پیدا ہوئے اور 20 ؍ جنوری 1971 ء لاہور میں انتقال کیا ۔اُردو اور فارسی کے عظیم شاعر ۔آپ درس و تدریس سے وابستہ رہے اور دیال سنگھ کالج ، لاہور کے سب سے معروف پرنسپل رہے۔آپ نے اُردو تنقید اور ڈرامے بھی لکھے۔آپ نے ۱۹۴۰ء سے ۱۹۵۰ء کے دوران ریڈیو کے لیے کئی ڈرامے بھی لکھے۔پنجابی زبان کی سب سے پہلی بولتی فلم ’’ ہیر رانجھا‘‘ کی ۱۹۳۰ء میں کہانی اور اسکرین پلے بھی لکھا۔ عابد علی عابد کے مشہور ناولوں میں ’’ طلسمات‘‘ اور ’’ شاہ باز خان‘‘ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔’’ میں کبھی غزل نہ کہتا‘‘ مشہور مجموعہ کلام ہے۔دیگر تخلیقات میں ’’فلسفے کی کہانی‘‘ ، ’’ اصولِ انتقادِ ادبیات ‘‘ ، ’’ البدیع محسنات‘‘ ، ’’البیان‘‘ ، ’’اسلوب‘‘ ، ’’ شعرِ اقبال‘‘ اور ’’ نظریہ سیاسی شیعہ‘‘ میں بہت مقبول ہوئیں۔آپ ادبی پرچہ ’’ صحیفہ‘‘ لاہور کے مُدیر بھی رہے اور ایک طویک عرصہ اس کی ادارت کی۔ کلام : * چاند ستاروں سے کیا پوچھوں کب دن میرے پھراتے ہیں وہ تو بے چین خو د ہیں بھکاری ڈیرے ڈیرے پھرتے ہیں *دل ہے آئینہ حیرت سے دوچار آج کی رات غمِ دوراں میں ہے عکسِ غمِ یار آج کی رات

Poetry

Pinterest Share