Shair

شعر

خواب بند ایسی داستاں ستائے
جس سے آنکھوں میں نیند شہ کی آئے

(ہشت گلزار)

دانہ پانی اس کو نہ بھائے
رین بسیرے نیند نہ آئے

(سودا)

اب شورِ حشر مجھ کو جگائے تو غم نہیں
میں سو لیا لحد میں میری نیند بھر گئی

(بیدم ‌وارثی)

ادبی رات گئے ہوئے ایسے دھات
رہے ماندے ہو نیند کیرے سنگات

(سیف الملوک و بدیع الجمال)

موت سے زیست کا شعلہ کہاں بجھتا ہے عدم
صرف احساس کو اک نیند سی آجاتی ہے

(عبدالحمید ‌عدم)

کیا جانے بسا ہے آج کس کے جاکر
آتی نہیں نیند مجکو تنہا پاکر

(سودا)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 16
Pinterest Share