Shair

شعر

ماچین و چیں چتارے چھنداں چیں تھے ہارئیے
نج ہار کے کندن تھے سولیایا ہے مال عید

(قلی قطب شاہ)

جلد پن تیرے ترنگ کا ہور کھرگ جھلکار تج
عشق کے میداں منے جھمکائے جولاں عید کا

(قلی قطب شاہ)

عید کا چاند ہوئے نام ہی سن جاہ کا تم
دیکھیں اب اور کوئی روز میں کیا بھاگ لگے

(قائم)

تمہیں تو عید ہے دن اور شب برات رات
ہم اپنی آہ کے یاں داغتے ہیں چہکے آپ

(محب)

کیا کسوت زمیں نو روز پھولاں کو نپلیاں سیتی
او کسوت طرح دیکھ ہوتے لجاں ہم عید و ہم نو روز

(قلی قطب شاہ)

خالی میں تو کیا نکلے گا مہتاب کا ڈولا
جب عید ہی کے چاند کے اندر نہ نکالا

(جان صاحب)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 28
Pinterest Share