URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Hepatitis ورمِ جِگر ∕ جِگر کی سوزش

English NameHepatitis
Urdu Name پِیلیا ۔یرقان سیاہ ۔جگر بڑھ جانا

Description

تفصیل

ورمِ جِگر ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس بیماری کا اثر بچّوں پر معمولی اور بڑی عمر کے لوگوں اور حاملہ عورتوں پر شدید ہوتا ہے۔ مرض کی شدّت دو ہفتوں تک زیادہ رہتی ہے اس کے بعد مریض تین ماہ تک شدید کمزوری کا شکار رہتا ہے۔ مریض کی آنکھوں کی پیلاہٹ دور ہونے کے تین ہفتے بعد تک اُس کے ذریعے سے یہ بیماری دوسروں کو لگ سکتی ہے۔ اس مرض میں مریض کا کھانے کو دل نہیں چاہتا، کبھی کبھی داہنی طرف جِگر کے قریب درد رہتا ہے، بخار ہو جاتا ہے، چند روز بعد آنکھیں پیلی ہو جاتی ہیں، کھانا دیکھ کر یا سونگھ کر متلی ہونے لگتی ہے، پیشاب کتھئی رنگ کا آتا ہے اور پاخانہ کی رنگت سفیدی مائل ہوجاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share