URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Asthma دَمہ

English NameAsthma
Urdu Name سانس کی بیماری

Description

تفصیل

دمہ ایک ایسا مرض ہے کہ جس میں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔سانس لینے کے دوران سینے سے سِیٹیاں بجنے کی آوازیں آتی ہیں، سانس لینے میں مریض ہانپنے لگتا ہے، پھیپھڑوں میں ہوا کی نالیاں سُکڑنے سے سانس میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ دمہ عام طور پرموروثی ہوتا ہے لیکن اس کے اور بھی اسباب ہوتے ہیں۔ غذا میں کسی جزو کی ناموافقت ‘ گردوغبار اور ہوا میں کیمیائی و دیگر نباتاتی اجزا کا موجود ہونا بھی بعض حساس طبیعتوں میں دمہ پیدا کرتا ہے۔دمہ ایک طرح کی حساسیت(الرجی) ہی ہے جس میں بلّی کے بالوں(روئیں)،قالین کے جھاڑنے یا کسی اُونی کپڑے یا فنائل کی گولیوں سے بھی سانس بے قابو ہو جاتی ہے اور دَم گُھٹنے لگتا ہے۔ کہتے ہیں "دمہ ، دَم کے ساتھ ہے!" لیکن مکمل علاج معالجہ اور احتیاط سے اِس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share