Shair

شعر

ہواس سے آتشِ سوزِ نہاں تیز
پڑھے اشعار کیا کیا درد آمیز

(مومن)

درد دل سوزان محبت محو جو ہو تو عرش پہ ہو
یعنی دور بجھے گی جاکر عشق کی آگ لگائی ہوئی

(میر تقی میر)

جو اس درد کا جنس کچ ہووتا
تو دارو و درمن کوں رچ ہووتا

(سیف الملوک و بدیع الجمال)

کیا کوئی پوچھنےوالا بھی اب اپنا نہ رہا
درد دل رونے لگے یاس جو بیگانوں سے

(گنجینہ)

درد ہوتا ہے ہر اک زخم میں میٹھا میٹھا
لیکے قاتل کہیں جلدی سے نمکداں پہونچے

(امانت (آغا حسن))

دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے

(غالب)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 65
Pinterest Share