Shair

شعر

لاگی ہے لگن تم سوں چھڑا کون سکے گا، ہے کس میں یہ قدرت
اب مج کوں وطن اپنے لجا کون سکے گا، کر دل سوں رفاقت

(ولی)

لالہ سو لال میرا لالی لگا گیا رے
کوئی منج خبر کرو رے اوس کا وطن کہاں ہے

(حسن شوقی)

ممبئی تک ترے مشتاق چلے آئے ہیں
تیرے دیرینہ رفیقان وطن تیرے لیے!

(اختر شیرانی)

کیا پھرے وہ وطن آوارہ گیا اب سو ہی
دل گم کر دہ کی کچھ خیر خبر مت پوچھو

(میر)

وفا دامن کش پیرایہ ہستی ہے اے غالب
کہ پھر نزہت گہ غربت سے تاحد وطن لائی

(غالب)

وطن اور اس کی روایات پہ جس سے حرف آئے
باعث ننگ ہے وہ شیوہ فریاد مجھے

(ظفر علی خاں)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 11
Pinterest Share