Shair

شعر

صورت اشک سفر کردہ ہوں آوارہ مزاج
نہ پھر آنے کی ہوس ہے نہ وطن کی خواہش

(نسیم دہلوی)

لے سنگات انن واں تے چل کر اتن
سٹیا جا کے بیڑا پدم کے وطن

(دیپک پتنگ)

جنوں کے جوش سے بیگانہ وار ہیں احباب
ہمارا حال وطن میں ہوا سفر کا سا

(مومن)

اب کدھر جاؤ گے ، کیا اپنا وطن کیا پردیس
ہر طرف ایک ہی سمتوں کا نشاں ملنا ہے

(مصطفےٰ زیدی)

پہنچوں گتی وطن سے جو میں زہرا کے چمن میں
جان آئے گی دیدار مسیحا سے بدن میں

(بعئن (منظور حسین ))

وطن سب کا عرب مدت کا باسا
امام دیں محمد کا نواسا

(میر)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 11
Pinterest Share