محبت میں الٹے چلنت کی چلنت ہے
گیا کچ جس کا اسے کچ آیا
(عبد اللہ قطب شاہ)
|
ہلالِ عید کو دیکھو‘ تو روک لو آنسو
جو ہوسکے تو محبت کا احترام کرو
(نامعلوم)
|
دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثر
کہنے کو یہ ہے کہ آئے ہیں عیادت کے لئے
(حسرت)
|
دل سمجھ لیتا ہے جس وقت محبت کا مزاج
زندگی شعلے کی شبنم میں بدل جاتی ہے
(طفیل ہوشیار پوری)
|
کدھی دام محبت سوں خلاصی اس کو ممکن نئیں
تری انکھیاں کے ڈورے سوں بنا ہے جال عاشق کا
(ولی)
|
بیٹھنے اٹھنے نہیں دیتا ہمیں آداب یار
سجدے رکھتی ہے محبت کی شریعت کی نماز
(رشک)
|