گیا حسن خوبان دلخواہ کا
ہمیشہ رہے نام اللہ کا
(میر)
|
ابھی بلبل پہ خوبی حسن گل کی صاف کھل جاوے
جو بیٹھے امن گل سے وہ اپنا باندھ کر دامن
(جرات)
|
حسن کا ہے غرور چوکھی ہو
ساری دنیا سے تم انوکھی ہو
(شوق (نواب مرزا))
|
ہم بہت دیکھے فرنگستاں کے حسن صبیح
چرب ہے سب پر بتان ہند کا رنگ ملیح
(دیوان زادہ حاتم)
|
ہاں خدا کا دیا سب کچھ ہے یہاں حسن و جمال
اسلئے آپ سے کرتا ہوں میں بو سے کا سوال
(الماس درخشاں)
|
ہنوز حسن کی گرمی بجا ہے اے گل رو
خط سیاہ ہے تیرا حصار آتش حسن
(ولی)
|