Shair

شعر

فریبِ آرزو کی سہل انگاری نہیں جاتی
ہم اپنے دل کی دھڑکن کو تیری آواز پا سمجھے

(فیض احمد فیض)

منہ موڑ کر جو ماں سے چلے میرے ماہرو
کیا خاک میں ملاؤگے دکھیا کی آرزو

(عروج)

یہ کیوں ہے ناامیدی درگاہِ کبریا سے
جو کچھ کہ آرزو ہے ایسا ہی پائیے گا

(نسیم دہلوی)

دے چھوڑ اول طمع کیرا تیل
دل کھر پڑے پر آرزو کی ناریل

(مثنوی محمد امین)

اک نئی آرزو کا خوں ہوا
ہم ہیں اور تازہ سوگواری آج

(مومن)

رہِ حیات میں کچھ مرحلے تو دیکھ لیے
یہ اور بات تیری آرزو نہ راس آئی

(ناصر کاظمی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 21
Pinterest Share