URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Lemon Vine نیبو انگور کی بیل

English NameLemon Vine
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

نیبو انگوری پتّوں والی سدابہار بیل ہے جو خاردار ہوتی ہے۔ یہ امریکہ کے منطقۂ حارہ میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کا پودا پہلے کھڑا ہوتا ہے اور پھر بیل کی صورت میں 30 فِٹ (9 میٹرز) تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کے پتّے سامن مچھلی کی طرح پیلے اور نیزے کی مانند سیدھے، چھوٹے ڈنٹھل پر لگے ہوتے ہیں۔ یہ پتّے 3 انچ (7.6 سینٹی میٹر) لمبے ہوتے ہیں ۔ ان پتّوں کی نچلی سطح کا رنگ سرخی مائل اودا ہوتا ہے۔ یہ شاخوں پر لٹکی ہوئی ٹوکریوں کی طرح نہایت خوبصورت لگتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share