URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Areca Palm چھالِیَہ کا درخت

English NameAreca Palm
Urdu Name سُپاری درخت
Image

Description

تفصیل

چھالیہ کا درخت کھجور کے درخت کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ زیادہ تر بحر الکاہل کے منطقۂ حارہ ‘ ایشیا اور مشرقی افریقہ کے علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چھالیہ کا درخت ملائیشیا یا فلپائن کی پیداوار ہے۔ یہ درمیانی جسامت کا ایک دلکش درخت ہے جو سیدھا ہوتا ہے اور 20 میٹر بلندی تک بڑھتا ہے۔ اس کا تنا 10-15 سینٹی میٹر قطر کا ہوتا ہے۔ اس کے پتّے 1.5-2 میٹر لمبے پَروں کی مانند اور گچھوں کی شکل میں ہوتے ہیں۔ تجارتی طور پر اس کی کاشت اس کا بیج حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہے ۔ یہ بیج چھالیہ کہلاتا ہے اور بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Poetry

Pinterest Share